3276 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺنے حضرت میمونہؓ سے احرام کی حالت میں نکاح فرمایا۔
یہ بات صرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جبکہ صاحبِ واقعہ حضرت میمونہؓ اور دیگر حضرات سے اس کے خلاف آتا ہے' یعنی رسول اللہﷺنے جب نکاح فرمایا تو آپ محرم نہ تھے بلکہ حلال تھے۔ یا پھر مطلب ہوگا کہ حرم میں یا حرمت والے مہینے میں نکاح فرمایا لیکن صریح دلیل کے مقابلے می ںاس قسم کی تاویل کی ضرورت نہیں۔ (تفصیل دیکھیے' حدیث: ۲۸۴۰' ۲۸۴۵)