فهرس الكتاب

الصفحة 3303 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

رضاعت کی وجہ سے کون کون سے رشتے حرام ہوتے ہیں؟

3303 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَمَّهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ يُسَمَّى أَفْلَحَ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا فَحَجَبَتْهُ فَأُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَحْتَجِبِي مِنْهُ فَإِنَّهُ يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ

حضرت عائشہؓ سے منقول ہے کہ ان کی رضاعی چچا جس کا نام افلح تھا' نے ان ہاں آنے کی اجازت طلب کی تو انہوں نے اس سے پردہ کیا۔ پھر رسول اللہﷺ کو بتلایا گیا تو آپ نے فرمایا: ''عائشہ! اس سے پردہ نہ کرو کیونکہ رضاعت کی بنا پر وہ سب رشتے حرام ہوجاتے ہیں جو نسب کی بنا پر حرام ہوتے ہیں۔''

یہ حضرت افلح رضی اللہ عنہ حضرت عائشہؓ کے رضاعی والد کے بھائی تھے۔ حضرت عائشہؓ کا خیال تھا کہ رضاعت کی بنا پر دودھ پلانے والی کے ساتھ رشتہ قائم ہونا تو معقول بات ہے مگر اس کے خاوند کے رشتہ داروں سے رشتہ کیسے قائم ہوسکتا ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ عورت کے دودھ میں اس کے خاوند کا بھی دخل ہوتا ہے' لہٰذا عورت کے خاوند اور اس کے رشتے داروں سے بھی پینے والے بچے کا رشتہ قائم ہوجائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت