فهرس الكتاب

الصفحة 3325 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان

3325 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ مَعَ أَبِي حُذَيْفَةَ وَأَهْلِهِ فِي بَيْتِهِمْ فَأَتَتْ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ سَالِمًا قَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ وَعَقَلَ مَا عَقَلُوهُ وَإِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْنَا وَإِنِّي أَظُنُّ فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ فَأَرْضَعْتُهُ فَذَهَبَ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُهُ فَذَهَبَ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ سالم مولیٰ ابی حذیفہ (متبنیٰ ہونے کی وجہ سے) حضرت ابوحذیفہ اور ان کی بیوی کے ساتھ ان کے گھر میں ہی رہتا تھا' پھر (ابو حذیفہ کی بیوی سہلہ) بنت سہیلؓ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: سالم اب پورا مرد بن گیا ہے اور وہ مردوں والی (مخصوص) باتیں سمجھنے لگا ہے۔ وہ ہمارے پاس (اب بھی اسی طرح) آتا جاتا ہے۔ میں اس کی وجہ سے حضرت ابوحذیفہ کے دل میں کچھ کراہت محسوس کرتی ہوں تو نبیﷺ نے فرمایا: ''تو اسے دودھ پلادے۔ تو اس پر حرام ہوجائے گی۔'' (وہ کہتی ہیں:) میں نے اسے دودھ پلایا۔ اس طرح حضرت ابوحذیفہ کے دل کی کراہت ختم ہوگئی۔ میں دوبارہ آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میں نے اسے دودھ پلادیا تھا۔ اس طرح ابوحذیفہ کے دل کی ناگواری ختم ہوگئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت