فهرس الكتاب

الصفحة 3326 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان

3326 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ وَمَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ أَبَى سَائِرُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ بِتِلْكَ الرَّضْعَةِ أَحَدٌ مِنْ النَّاسِ يُرِيدُ رَضَاعَةَ الْكَبِيرِ وَقُلْنَ لِعَائِشَةَ وَاللَّهِ مَا نُرَى الَّذِي أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْلَةَ بِنْتَ سُهَيْلٍ إِلَّا رُخْصَةً فِي رَضَاعَةِ سَالِمٍ وَحْدَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَا يَدْخُلُ عَلَيْنَا أَحَدٌ بِهَذِهِ الرَّضْعَةِ وَلَا يَرَانَا

حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ کے علاوہ تمام ازواج النبیﷺ اس بات سے منکر تھیں کہ لوگوں میں سے کوئی شخص اس قسم' یعنی بڑی عمر کی رضاعت کے رشتے سے ان کے پاس آئے جائے۔ انہوں نے حضرت عائشہؓ سے بھی کہا تھا کہ اللہ کی قسم! رسول اللہﷺ نے جو حکم سہلہ بنت سہیل کو دیا تھا' وہ صرف سالم کے ساتھ خاص تھا۔ اور وہ ان کے لیے رسول اللہﷺ کی طرف سے خصوصی رخصت تھی۔ اللہ کی قسم! اس قسم کی رضاعت کے رشتے سے کوئی شخص نہ ہمارے گھر آسکتا ہے اور نہ ہمیں بے حجاب دیکھ سکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت