3537 أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ سُبَيْعَةَ أَنْ تَنْكِحَ إِذَا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے حضرت سبیعہؓ کو اجازت دی تھی کہ جب وہ نفاس سے پاک ہوجائے تو آگے نکاح کرسکتی ہے۔
چونکہ عمومًا نکاح نفاس سے پاک ہونے کے بعد ہی کیا جاتا ہے' نیز نکاح کے مکمل فوائد اسی وقت حاصل ہوتے ہیں' اس لیے ایسے فرماد یا ورنہ یہ مطلب نہیں کہ نفاس میں نکاح ہی نہیں ہوسکتا۔ دوران نفاس میں نکاح سے کوئی چیز مانع نہیں ہے۔ عدت وضع حمل تھی جو ختم ہوچکی۔ تفصیلی روایت سے یہ بات واضح طور پر سمجھ میں آتی ہے۔ دیکھیے' حدیث: ۳۵۴۰' ۳۵۴۱۔