فهرس الكتاب

الصفحة 3538 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے

3538 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِي السَّنَابِلِ قَالَ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ حَمْلَهَا بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً فَلَمَّا تَعَلَّتْ تَشَوَّفَتْ لِلْأَزْوَاجِ فَعِيبَ ذَلِكَ عَلَيْهَا فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَمْنَعُهَا قَدْ انْقَضَى أَجَلُهَا

حضرت ابوسنابل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سبیعہؓ نے اپنے خاوند کی وفات سے تیئیس یا پچیس راتوں کے بعد بچہ جن دیا۔ جب وہ نفاس سے پاک ہوئیں تو اس نے نئی شادی کی خواہش کی لیکن اس کی اس بات کو برا جانا گیا۔ اور رسول اللہﷺ کی خدمت میں یہ بات ذکر کی گئی۔ آپ نے فرمایا: ''اسے کیا رکاوٹ ہے؟ اس کی عدت ختم ہوچکی ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت