فهرس الكتاب

الصفحة 3560 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ عدت گزارنے تک گھر ہی میں رہے گی

3560 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ زَيْنَبَ عَنْ فُرَيْعَةَ أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُّومِ قَالَتْ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ النُّقْلَةَ إِلَى أَهْلِي وَذَكَرَتْ لَهُ حَالًا مِنْ حَالِهَا قَالَتْ فَرَخَّصَ لِي فَلَمَّا أَقْبَلْتُ نَادَانِي فَقَالَ امْكُثِي فِي أَهْلِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ

حضرت فریعہؓ سے روایت ہے کہ میرا خاوند اپنے عجمی غلاموں کی تلاش میں نکلا۔ اسے طرف قدوم مقام پر قتل کردیا گیا۔ میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کے سامنے اپنے میکے منتقل ہونے کا ذکر کیا وار اپنی مجبوری بیان کی۔ آپ نے پہلے مجھے رخصت عنایت فرمادی لیکن جب میں واپس چلی تو مجھے بلایا اور فرمایا: ''اپنے اسی گھر میں ٹھہری رہ حتیٰ کہ مقررہ عدت پوری ہوجائے۔''

''اپنے اسی گھر میں ٹھہری رہ'' وہ گھر اگرچہ خاوند کی ملکیت نہیں تھا مگر اس کونکالا بھی نہیں جارہا تھا' البتہ اگر گھر سے نکال دیا جائے یا گھر گرپڑے یا خطرہ ہو تو عورت منقل ہوسکتی ہے۔ واللہ اعلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت