فهرس الكتاب
بوقت وفات جو کچھ رسول اللہﷺ نے چھوڑا اس کا بیان
3626 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَرَكَ إِلَّا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ وَسِلَاحَهُ وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً
حضرت عمروبن حارثؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپ نے (اپنی وفات کے وقت) اپنے خچر' اسلحہ اور زمین کے علاوہ کچھ ترکہ نہیں چھوڑا اور انہیں بھی آپ (اپنی زندگی) میں صدقہ ووقف قراردے چکے تھے۔ (ﷺ)