3692 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اسْتَفْتَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضرت سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے اس نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ محترمہ کے ذمے تھی لیکن وہ اس کی ادائیگی سے پہلے ہی فوت ہوگئی تھیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''تم اس کی طرف سے ادا کردو۔''
حضرت سعد رضی اللہ عنہ انصار کے مشہور قبیلے بنوخزرج کے سردار تھے۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔