فهرس الكتاب
عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان
3715 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَحْيَى عَنْ فِطْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ صُبَيْحٍ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُهُ عَلَى شَيْءٍ أَعْطَانِيهِ فَقَالَ أَلَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ قَالَ نَعَمْ وَصَفَّ بِيَدِهِ بِكَفِّهِ أَجْمَعَ كَذَا أَلَا سَوَّيْتَ بَيْنَهُمْ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے: میرے والد محترم مجھے رسول اللہﷺ کے پاس لے گئے۔ وہ آپ کو اس عطیہ پر گواہ بنانا چاہتے تھے جو انہوں نے مجھے دیا تھا۔ آپ نے فرمایا:''کیااس کے علاوہ تیری اور اولاد بھی ہے؟'' انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے پوری ہتھیلی کھول کر ہاتھ کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ''تو نے ان میں برابری کیوں نہ کی؟''