فهرس الكتاب

الصفحة 3714 من 5761

کتاب: عطیہ سے متعلق احکام و مسائل

عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان

3714 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ أَنْبَأَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مُحَمَّدٌ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَى ابْنِي بِصَدَقَةٍ فَاشْهَدْ فَقَالَ هَلْ لَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَعْطَيْتَهُمْ كَمَا أَعْطَيْتَهُ قَالَ لَا قَالَ أَشْهَدُ عَلَى جَوْرٍ

حضرت عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرمﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے اپنے بیٹے کو عطیہ دیا ہے۔ آپ گواہ ہو جائیے۔ آپ نے فرمایا: ''کیا اس کے علاوہ بھی تیری اولاد ہے؟'' اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ''کیا تم نے اس کیا طرح انہیں بھی عطیات دیے ہیں؟'' اس نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ''تو کیا میں ظلم پر گواہ بنوں؟''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت