3734 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَهَبُ هِبَةً ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا إِلَّا الْوَالِدَ قَالَ طَاوُسٌ كُنْتُ أَسْمَعُ الصِّبْيَانَ يَقُولُونَ يَا عَائِدًا فِي قَيْئِهِ وَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ ذَلِكَ مَثَلًا حَتَّى بَلَغَنَا أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ الْهِبَةَ ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا وَذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ قَيْئَهُ
حضرت طاوس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ تحفہ دے کر رجوع کرے' البتہ والد کرسکتا ہے۔'' حضرت طاوس نے کہا: میں بچوں کو یوں کہتے سنا تھا' وہ کہہ رہے ہوتے: اوئے اپنی قے چاٹنے والے! لیکن مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہﷺ نے اسے بطور مثال بیان فرمایا ہے حتیٰ کہ مجھے یہ حدیث پہنچی: ''جوشخص ہبہ کرے کے واپس لے' اس کی مثال کتے جیسی ہے جو اپنی قے چاٹتا ہے۔''