اس کا بیان) عمریٰ ورثاء کے لیے ہوگا
3754 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ عَرَضَ عَلَيَّ مَعْقَلٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِمُعْمَرِهِ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ وَلَا تُرْقِبُوا فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لِسَبِيلِهِ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جس شخص نے کوئی چیز بطور عمریٰ دی تو ہو اس کی ہوگی جس کو دی گئی۔ زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔ اور رقبیٰ نہ دیا کرو۔ جس شخص کو کوئی چیز بطور رقبیٰ دی گئی تو اپنے راستے ہی پر جائے گی' (یعنی جسے دی گئی اسی کی ہوجائے گی' واپس نہیں آئے گی) ۔''