3849 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اسْتَفْتَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے' کہ انہوں نے فرمایا: حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ کے ذمے تھی مگر وہ اس کی ادائیگی سے پہلے فوت ہوگئی تھی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''تم اس کی طرف سے ادا کردو۔''