جب کوئی شخص نذر مانے' پھر پوری کرنے سے پہلے مسلمان ہوجائے تو؟
3852 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ عَلَى عُمَرَ نَذْرٌ فِي اعْتِكَافِ لَيْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَكِفَ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے' انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ذمے (دور جاہلیت میں) ایک رات مسجد حرام میں اعتکاف بیٹھنے کی نذر تھی۔ انہوں نے رسول اللہﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ نے انہیں اعتکاف بیٹھنے کا حکم دیا۔