جب کوئی شخص نذر مانے' پھر پوری کرنے سے پہلے مسلمان ہوجائے تو؟
3853 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ كَانَ جَعَلَ عَلَيْهِ يَوْمًا يَعْتَكِفُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَعْتَكِفَهُ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دور جاہلیت میں ایک دن اعتکاف بیٹھنے کی نذر مانی تھی۔ (مسلمان ہونے کے بعد) انہوں نے رسول اللہﷺ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں اعتکاف بیٹھنے کا حکم دیا۔
ایسی نذر جو کفر کی حالت میں مانی ہو اور اس میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہو تو اسلام قبول کرنے کے بعد بھی وہ نذر پوری کی جائے گی۔