فهرس الكتاب
3940 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَأْخُذُ كِرَاءَ الْأَرْضِ فَبَلَغَهُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ شَيْءٌ فَأَخَذَ بِيَدِي فَمَشَى إِلَى رَافِعٍ وَأَنَا مَعَهُ فَحَدَّثَهُ رَافِعٌ عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَتَرَكَ عَبْدُ اللَّهِ بَعْدُ
حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ زمین کا کرایہ لیا کرتے تھے' پھر انہیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے کوئی روایت پہنچی تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور حضرت رافع کے پاس چلے گئے۔ میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ حضرت رافع نے انہیں اپنے کسی چچا کے حوالے سے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے زمین کرائے پر دینے سے منع فرمایا ہے' پھر اس کے بعد حضرت عبداللہ نے کرایہ لینا چھوڑ دیا۔