فهرس الكتاب
3941 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ الْأَزْرَقُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُ كِرَاءَ الْأَرْضِ حَتَّى حَدَّثَهُ رَافِعٌ عَنْ بَعْضِ عُمُومَتِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَتَرَكَهَا بَعْدُ رَوَاهُ أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ رَافِعٍ وَلَمْ يَذْكُرْ عُمُومَتَهُ
حضرت نافع سے منقول ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ زمین کا کرایہ لیا کرتے تھے حتیٰ کہ انہیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے اپنے کسی چچا سے بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے زمین کا کرایہ لینے سے منع فرمایا ہے۔ اس کے بعد حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کرایہ لینا چھوڑ دیا۔
یہ روایت ایوب نے بھی نافع عن رافع کی سند سے بیان کی ہے لیکن انہوں ''عمومتہ'' یعنی حضرت رافع رضی اللہ عنہ کے چچا زاد کا ذکر نہیں کیا۔