فهرس الكتاب
3944 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ رَجُلًا أَخْبَرَ ابْنَ عُمَرَ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَأْثُرُ فِي كِرَاءِ الْأَرْضِ حَدِيثًا فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ أَنَا وَالرَّجُلُ الَّذِي أَخْبَرَهُ حَتَّى أَتَى رَافِعًا فَأَخْبَرَهُ رَافِعٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ فَتَرَكَ عَبْدُ اللَّهِ كِرَاءَ الْأَرْضِ
حضرت نافع سے راویت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو بتلایا کہ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ زمین کرائے پر دینے کے متعلق ایک حدیث نقل فرماتے ہیں۔ میں اور وہ آدمی جس نے آپ کو یہ بتایا تھا' آپ کے ساتھ چلے حتیٰ کہ آپ حضرت رافع رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے آپ کو بتایا کہ رسول اللہﷺ نے زمین کرائے پر دینے سے روکا ہے۔ اس کے بعد حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے زمین کرائے پر دینا چھوڑ دی۔