فهرس الكتاب

الصفحة 3951 من 5761

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل

تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر

3951 قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ كِرَاءِ الْأَرْضِ تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِيُّ

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے زمین کرایہ پر دینے سے منع فرمایا ہے۔

محمد بن مسلم طائفی نے اس (حماد بن زید) کی متابعت کی ہے۔

مطلب یہ ہے کہ جس طرح سابقہ روایت میں ''حماد بن زید عن عمروبن دینار عن جابر بن عبداللہ'' ہے' اسی طرح س روایت میں بھی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بجائے حضرت جابر ہی مذکور ہے۔ الفاظ یہ ہیں: محمد بن مسلم عن عمرو بن دینار عن جابر۔ واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت