فهرس الكتاب

الصفحة 3956 من 5761

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل

تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر

3956 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ لَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ أُسَيْدِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ أَخَا رَافِعٍ قَالَ لِقَوْمِهِ قَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيَوْمَ عَنْ شَيْءٍ كَانَ لَكُمْ رَافِقًا وَأَمْرُهُ طَاعَةٌ وَخَيْرٌ نَهَى عَنْ الْحَقْلِ

(حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بیٹے) اسید سے راویت ہے کہ (والد محترم) رافع کے بھائی نے اپنی قوم سے کہا کہ رسول اللہﷺ نے آج ایک ایسی چیز سے روک دیا ہے جو تمہارے لیے مفید تھی۔ ویسے آپ کے حکم ہی کی اطاعت کی جائے گی اور وہی سب سے بہتر ہے۔ آپ نے زمین بٹائی پر دینے سے روک دیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت