فهرس الكتاب

الصفحة 3957 من 5761

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل

تہائی یا چوتھائی پیداوار کی شرط پر زمین بٹائی پر دینے سے ممانعت کی مختلف روایات اور اس روایت کے ناقلین کے اختلافات الفاظ کا ذکر

3957 أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ عَنْ اللَّيْثِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ قَالَ سَمِعْتُ أُسَيْدَ بْنَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ الْأَنْصَارِيَّ يَذْكُرُ أَنَّهُمْ مَنَعُوا الْمُحَاقَلَةَ وَهِيَ أَرْضٌ تُزْرَعُ عَلَى بَعْضِ مَا فِيهَا رَوَاهُ عِيسَى بْنُ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ

حضرت عبدالرحمن بن ہرمز نے کہا: میں نے اسید بن رافع بن حدیج انصاری کو یہ ذکر کرتے سنا کہ ان کو محاقلہ سے روک دیا گیا تھا۔ اور محاقلہ سے مراد یہ ہے کہ زمین اپنی پیداوار کے کچھ حصے کے عوض کاشت کے لیے دے دی جائے۔

یہ روایت عیسیٰ بن سہل بن رافع نے بیان کی ہے۔

محاقلہ کے ایک معنی حدیث: ۳۹۱۰ میں بیان کیے گئے ہیں۔ دوسرے معنی اس حدیث میں بیان کیے گئے ہیں۔ حقل کے معنی بھی یہی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت