4117 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ، وَقِتَالُهُ كُفْرٌ»
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑائی لڑنا کفر ہے۔