فهرس الكتاب
4118 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: «قِتَالُ الْمُؤْمِنِ كُفْرٌ، وَسِبَابُهُ فُسُوقٌ»
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: مومن سے لڑائی لڑنا کفر اور اس کو گالی دینا فسق ہے۔
تکرار سے مقصود یہ ہے کہ بعض راویوں نے اس روایت کو مرفوع (رسول اللہﷺ کا فرمان) بیان کیا ہے اور بعض نے موقوف (صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول) ۔ یہ اختلاف نقصان دہ نہیں کیونکہ موقوف سے مرفوع کی نفی نہیں ہوتی، اور روایت کا دونوں طرح مروی ہونا درست ٹھہرتا ہے۔ بشرطیکہ اسنادی ضعف سے پاک ہوں گویا اللہ کے رسولﷺ نے بھی فرمایا اور صحابی نے بھی وہی بات کہہ دی۔