4545 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخِرْصِهَا فِي خَمْسَةِ أَوْسُقٍ أَوْ مَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ
حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عطیہ کے درختوں کے بارے میں رخصت عطا فرمائی کہ ان کا پھل اندازا اس کے برابر کھجوروں پانچ و سق سے کم تک بیچا جا سکتا ہے۔
1)وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ اور صاع ایک پیمانہ ہوتا تھا جو تقریباََ سوا دو یا اڑھائی کلو کا ہوتا تھا۔ اس لحاظ سے و سق پندرہ یا اٹھارہ من کا ہو گا۔ گویا پندرہ بیس من تک (پرانے سیر کے حساب سے) اس بیع کی اجازت ہے کیونکہ اتنی کھجوریں کھانے کے لیے رکھی جاتی ہیں۔ یہ رخصت چونکہ غرباء کی مجبوری کے پیش نظر ہے، اس لیے زیادہ مقدار میں اس کی اجازت نہیں۔2) ''پانچ و سق یا پانچ و سق سے کم'' مقصد یہ ہے کہ پانچ و سق سے زائد میں اس رخصت سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔