4548 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَالُوا رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا
حضرت بشیر بن یسار نے بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بیان کیا کہ انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے عطیہ کے درختوں کے پھل کو اندازا ان کے برابر خشک کھجوروں کے عوض فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔