فهرس الكتاب

الصفحة 4709 من 5761

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

شفعہ اور اس کے احکام

4709 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ حُسَيْنٍ وَهُوَ ابْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ وَالْجِوَارِ»

حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے شفعہ اور پڑوس کے حق کو برقرار رکھا ہے۔

گویا پڑوس کا حق شفعہ کے علاوہ ہے، جیسے کہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تحقیق نفیس میں بیان ہوا ہے۔ بہت سی احادیث میں پڑوس کے حق کا خیال رکھنے کی تاکید وارد ہے، لہٰذا اس روایت سے پڑوسی کے لیے شفعہ کا حق ثابت نہیں ہو سکتا۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔ شریک کے لیے شفعہ اور پڑوسی کے لیے جوار۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت