کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
4819 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا كَهْمَسٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَخْذِفُ فَقَالَ: لَا تَخْذِفْ، فَإِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنِ الْخَذْفِ أَوْ يَكْرَهُ الْخَذْفَ شَكَّ كَهْمَسٌ
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک آدمی کو خذف کرتے دیکھا تو فرمایا: خذف نہ کر کیونکہ نبی اکرمﷺ نے خذف سے منع فرمایا ہے یا آپ اسے ناپسند فرماتے تھے۔ کَھْمَس کو شک ہے۔
مطلب یہ ہے کَھْمَس راوی کو شک ہے کہ ''نَھٰی عَنِ الْخَذْفِ'' کے الفاظ ہیں یا ''بَکْرَہُ الْخَذْفَ'' کے، تاہم یہ شک صحت روایت پر اثر انداز نہیں ہوگا۔