فهرس الكتاب
کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
4820 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ النَّاسَ فِي الْجَنِينِ، فَقَالَ حَمَلُ بْنُ مَالِكٍ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ غُرَّةً» قَالَ طَاوُسٌ: «إِنَّ الْفَرَسَ غُرَّةٌ»
حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے پیٹ کے بچے کی دیت کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا تو حضرت حمل بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے پیٹ کے بچے کی دیت غرہ مقرر فرمائی ہے۔ حضرت طاؤس نے کہا کہ گھوڑا بھی غرہ ہے۔
احادیث میں غرہ کی تفسیر غلام یا لونڈی سے کی گئی ہے۔ حضرت طاوس نے گھوڑے کو اور بعض لوگوں نے گھوڑے کے ساتھ ساتھ خچر کو بھی شامل کر دیا ہے۔ بعض مرفوع روایات میں گھوڑے اور خچر کا ذکر مدرج اور کسی راوی کا وہم ہے کیونکہ غرہ کی تفسیر جب خود رسول اللہﷺ نے غلام یا لونڈی سے فرما دی ہے تو پھر ادھر ادھر التفات کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ رسول اللہﷺ کی بات قول فیصل ہے۔