فهرس الكتاب

الصفحة 4840 من 5761

کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل

کیا کسی شخص کو دوسرے کے جرم میں پکڑا جا سکتا ہے؟

4840 أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ هِلَالٍ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ أَصَابُوا رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ قَتَلَتْ فُلَانًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى» قَالَ شُعْبَةُ: «أَيْ لَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِأَحَدٍ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ»

بنو ثعلبہ بن یربوع کے ایک شخص سے روایت ہے کہ بنو ثعلبہ کے کچھ لوگوں نے رسول اللہﷺ کے ایک صحابی کو قتل کر دیا۔ رسول اللہﷺ کے ایک صحابی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ بنو ثعلبہ ہیں۔ انھوں نے فلاں (صحابی) کو قتل کیا تھا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''کسی شخص کا جرم کسی دوسرے کے نام نہیں لگ سکتا۔'' (راوی حدیث) شعبہ نے کہا: یعنی کسی کو کسی اور شخص کے جرم میں گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ واللہ اعلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت