فهرس الكتاب

الصفحة 4900 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

مخزومی چور عورت والی زہری کی روایت میں لفظی اختلاف

4900 أَخْبَرَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقَطَعَهُ قَالُوا مَا كُنَّا نُرِيدُ أَنْ يَبْلُغَ مِنْهُ هَذَا قَالَ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُهَا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی اکرمﷺ کے پاس ایک چور لایا گیا ۔ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا ۔ لوگ کہنے لگے: ہمیں یہ خیال نہ تھا کہ آپ اس کو اس حد تک سزا دیں گے ۔ آپ نے فرمایا: '' اگر ( اس کے بجائے) فاطمہ ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔''

شیخ البانی رحمہ اللہ اور دیگر محققین نے اس روایت کی سند کورزق اللہ کی وجہ سے ضعیف کہا ہے کیونکہ اس کا متن منکر ہے ۔ باقی تمام روایات میں مرد کی بجائے عورت کا ذکر ہے اور یہی راجح ہے ۔ جو عورت تہی نہ کہ مرد ، مرد کا ذکر راوی حدیث رزق اللہ کا وہم ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت