فهرس الكتاب

الصفحة 4915 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

وہ مقدار جس کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا

4915 أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ فِي مِجَنٍّ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا خَطَأٌ

حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے ایک ڈھال چرانے پر ہاتھ کاٹ دیا تھا۔

ابو عبدالرحمن ( امام نسائی رحمہ اللہ ) نے فرمایا: یہ غلط ہے۔

امام نسائی رحمہ اللہ کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ ہشام دستوائی نے قتادہ سے انہوں نے حضرت انسؓ سے جو مرفوعا بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ڈھال چرانے پر ہاتھ کاٹا تھا ، یہ روایت مرفوعا بیان کرنا درست نہیں بلکہ درست یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ، یعنی حضرت ابوبکر صدیقؓ کا فعل ہے ۔ امام حدیث شعبہ ؓ نے قتادہ ؓ سے انہوں نے انسؓ سے موقوفا ہی بیان کیا ہے جیسا کہ اگلی روایت (4916) میں صراحت ہے اور اس موقوف روایت کو امام نسائی رحمہ اللہ نے صحیح اور درست قرار دیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت