فهرس الكتاب

الصفحة 4916 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

وہ مقدار جس کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا

4916 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَطَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ هَذَا الصَّوَابُ

حضرت انسؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: حضرت ابوبکرؓ نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹ دیا تھا جس کی قیمت پانچ درہم تھی ۔ یہ درست ہے۔

مقصد یہ ہے کہ حضرت انسؓ کی حضرت ابوبکرؓ سے بیان کردہ یہ روایت درست ہے یعنی موقوفا درست ہے مرفوعا نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت