فهرس الكتاب

الصفحة 4928 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

زہری پر راویوں کے اختلاف کا بیان

4928 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ تَقُولُ يُقْطَعُ فِي رُبْعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا الصَّوَابُ مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں: چوتھائی دینار یا اس سے زائد کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔

ابو عبدالرحمن ( امام نسائی رحمہ اللہ ) نے فرمایا: یحییٰ کی حدیث سے یہ درست ہے ۔

: امام نسائی کا مطلب یہ ہے کہ یحیٰ کی بیان کردہ مرفوع حدیث کے مقابلے میں ان کی بیان کردہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر موقوف روایت صحیح ہے ۔ اور موقوف حدیث کے صحیح ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اکثر رواۃ جو یحییٰ سے بیان کرتے ہیں انہوں نے اسے موقوف بیان کیا ہے ۔ عبداللہ بن مبارک ، عبداللہ بن ادریس ، سفیان بن عیینہ اور امام مالک رحمہ اللہ اس کے موقوف ہونے پر متفق ہیں ۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: ( ذخیرۃ النقبیٰ شرح سنن النسائی ، الانیوبی: 37؍58) تاہم یہ اصحیت صرف یحییٰ کی روایت کے بارے میں ہے ، دیگر طرق کے اعتبار سے نہیں کیونکہ دیگر طرق سے یہ روایت مرفوعا ثابت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت