فهرس الكتاب

الصفحة 4979 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

کن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا؟

4979 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ عَلَى خَائِنٍ قَطْعٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ضَعِيفٌ

حضرت جابر ؓ سےمروی ہے کہ خیانت کرنے والے کو ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں دی جاسکتی ۔

ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) ﷫ نے فرمایا: اشعث بن سوار ضعیف ہے ۔

امام نسائی ﷫ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اشعث بن سوار کی حضرت جابر سے بیان کر دہ موقوف روایت ضعیف ہے ۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اشعث بن سوار خود ضعیف راوی ہے ۔ محدثین عظام اس کی روایت کو قابل حجت نہیں سمجھتے ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ اشعث نے اس روایت کو ،ثقات کی مخالفت کرتے ہوئے موقوف بیان کیا ہے جبکہ دیگر ثقہ راوی اسے مرفوع بیان کرتے ہیں ،لہذا مخالفت ثقات کی وجہ سے یہ روایت منکر (ضعیف) ٹھہری ۔واللہ اعلم .یہ مسئلہ سند کی حد تک ہے ، تاہم اس سند کے ضعیف ہونےکے باوجود مسئلہ بعنیہ اسی طرح ہے جس طرح دیگر صحیح احادیث میں بیان ہوا کہ خائن ،لیڑے اورجھپٹا مار کر چیز چھیننے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت