اللہ تعالی ٰ کے فرمان: ''بدوی کہتے ہیں ہم ایمان لائے کہہ دیجیے: (ابھی ) تم میں ایمان نہیں آیا بلکہ تم کہو، ہم مسلمان ہو گئے ۔،،کی تفسیر
4996 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ قَالَ سَمِعْتُ مَعْمَرًا عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ قَسْمًا فَأَعْطَى نَاسًا وَمَنَعَ آخَرِينَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَمَنَعْتَ فُلَانًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ قَالَ لَا تَقُلْ مُؤْمِنٌ وَقُلْ مُسْلِمٌ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ قَالَتْ الْأَعْرَابُ آمَنَّا
حضرت سعد ؓ سے ر وایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال تقسیم فرمایا ، کچھ لوگوں کو دیا ، کچھ کونہ دیا ۔ میں کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ نے فلاں فلاں کو دیا ، اور فلاں کونہیں دیا ، حالانکہ وہ بھی مومن ہے ۔ آپ نے فرمایا: مومن نہ کہو ،مسلمان کہو۔،،ابن شہاب (زہری ) نے پھر آیت تلاوت کی: ( قالت الاعراب اٰ منا ) ''دیہاتی کہتے ہیں ہم ایمان لائے ۔،،