فطری چیزیں (جن سے زینت حاصل ہوتی ہے)
5044 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ طَلْقًا يَذْكُرُ عَشْرَةً مِنْ الْفِطْرَةِ السِّوَاكَ وَقَصَّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمَ الْأَظْفَارِ وَغَسْلَ الْبَرَاجِمِ وَحَلْقَ الْعَانَةِ وَالِاسْتِنْشَاقَ وَأَنَا شَكَكْتُ فِي الْمَضْمَضَةِ
سلیمان تیمی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت طلق بن حبیب کو فرماتے سنا، دس چیزیں فطری ہیں:مسواک کرنا، مونچھیں حضرت کاٹنا، ناخن تراشنا، انگلیوں کے پوروں اور جوڑوں کو اچھی طرح دھونا، زیر ناف بال مونڈنا، ناک کی صفائی کرنا، کلی کے بارے میں مجھے شک ہے۔