5060 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ قَالَا التَّرَجُّلُ غِبٌّ
حضرت حسن بصری اور حضرت محمدبن سیرین نے فرمایا: کنگھی ناغے سے ہونی چاہیے۔
اس فرمان میں ان لوگوں کے لیے نصحیت ہے جو ہر وقت جیب میں کنگھی لیے پھر تے ہیں ۔ تفصیلی بحث کے لیے دیکھئے، حدیث:5057۔ صحیح بات یہ ہے کہ مذکورہ بالاتینوں روایات شواہد و متابعات کی وجہ سے صحیح ہیں۔