فهرس الكتاب

الصفحة 5061 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

کنگھی ناغے سے کرنی چاہیے

5061 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ كَهْمَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامِلًا بِمِصْرَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَإِذَا هُوَ شَعِثُ الرَّأْسِ مُشْعَانٌّ قَالَ مَا لِي أَرَاكَ مُشْعَانًّا وَأَنْتَ أَمِيرٌ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنْ الْإِرْفَاهِ قُلْنَا وَمَا الْإِرْفَاهُ قَالَ التَّرَجُّلُ كُلَّ يَوْمٍ

حضرت عبداللہ بن شفیق سے روایت ہے کہ نبئ اکرمﷺ کے صحابہ میں سے ایک صحابی مصر کے حاکم تھے۔ ان کا ایک ساتھی ان کے پاس آیا تو دیکھا کہ ان کے بال پراگندہ اور بکھرے ہوئے ہیں۔ وہ کہنے لگا:کیا وجہ ہے کہ آپ کے بال بکھرے ہوئے ہیں، حالانکہ آپ حاکم ہیں؟ انہوں نے فرمایا نبئ اکرمﷺ ہمیں زیادہ ٹیپ ٹاپ سے روکا کرتے تھے۔ اس نے کہا: ٹیپ ٹاپ کا کیا مطلب؟ انہوں نے فرمایا: ہر روز کنگھی کرنا۔

ٹیپ ٹاپ تو وسیع مفہوم رکھتا ہے اور ہر روز کنگھی کرنااس میں داخل ہے نہ کہ یہ اس کے معنی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت