فهرس الكتاب

الصفحة 5065 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

سرکے بال( لمبے)رکھنا

5065 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَرَأَيْتُ لَهُ لِمَّةً تَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْكِبَيْهِ

حضرت براء ﷜ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہﷺ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا ، نیز میں نے دیکھا کہ آپ کی زلفیں کندھوں کے قریب لہرایا کرتی تھیں۔

عربی میں سر کے لمبے بالوں کے لیے تین الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں: وفرہ، وہ بال جو کانوں کے برابر تک ہوں، لمّہ، جو کانوں اور کندھوں کے درمیان ہوں اور جمّہ، وہ بال جو کندھوں سے ٹکراتے ہوں۔ پیارے رسول مکرمﷺ کے مبارک بالوں کے بارے میں تینوں الفاظ عام استعمال کیے گئے ہیں۔ توجیہ سابقہ حدیث میں گزر چکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت