فهرس الكتاب
5197 أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَرْكَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ وَالْمَرَاسِيلُ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ
حضرت ابن شہاب نے یہ روایت مرسلًا بیان کی ہے۔ ( صحابی کا واسطہ ذکر نہیں کیا۔)
ابو عبدالرحمن ( امام نسائی) نے کہا: مرسل روایتیں زیادہ ٹھیک اور درست ہیں۔
5193کی سند نعمان کی وجہ سے ضعیف ہے اور اس کی بعد والی روایت مرسل ہیں اور راجح قول کے مطابق مرسل از قسم ضعیف ہے، تاہم شیخ البانی اور دیگر کئی محققین نے اس روایت کے مجموعی طرق اور شواہد کی بنا پر اس روایت کو قابل حجت قرار دیا ہے۔ تفصیل کےلیے دیکھئے: ( الموسوعۃ الحدیثیۃ، مسند احمد:29؍283)