کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5236 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ شَعْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نِصْفِ أُذُنَيْهِ
حضرت انس نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک ہوتے تھے ۔
نبی ﷺ کےبالوں کی بابت احادیث میں تین الفاظ آئے ہیں: الجمة ، اللمة اور الوفرة.
الجمة: کندھوں اور شانوں تک لٹکی ہوئی زلفیں
اللمة: کان کی لو سے بڑھی ہوئی زلفیں
الوفرة: کانوں تک پہنچنے والے ، یعنی کانوں سے ملے ہوئے بال وفرہ کہلاتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ کےبال مبارک ، مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں ہوا کرتے تھے ۔ مذکورہ حدیث میں ایک صورت کا ذکر ہے ۔