کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5340 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا ذُكِرَ فِي الْإِزَارِ مَا ذُكِرَ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَكَيْفَ بِالنِّسَاءِ قَالَ يُرْخِينَ شِبْرًا قَالَتْ إِذًا تَبْدُوَ أَقْدَامُهُنَّ قَالَ فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرمﷺ نے ازار کے بارے میں مسئلہ ذکر فرمایا تو حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا: عورتیں کیا کریں؟ آپ نے فرمایا:'' ایک بالشت نیچا رکھ لیں ۔'' وہ کہنے لگیں:پھر تو ان کے پاؤں ننگے ہوں گے ۔آپ نے فرمایا:'' پھر ایک ہاتھ نیچا کرلیں ۔ اس سے زائد نہ کریں۔''