فهرس الكتاب

الصفحة 5361 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

اس چیز کا تذکرہ جس کا قیامت کے دن تصویر سازوں کو حکم دیا جائے گا

5361 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَوَّرَ صُورَةً عُذِّبَ حَتَّى يَنْفُخَ فِيهَا الرُّوحَ وَلَيْسَ بِنَافِخٍ فِيهَا

حضرت ابن عباس﷞ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص کسی (ذی روح) چیز کی صورت بنائے گا، اسے عذاب دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ اس میں روح پھونکے جبکہ وہ روح نہیں پھونک سکے گا۔''

گویا اسےصرف روح پھونکنے کا ہی حکم نہیں دیا جائے گا بلکہ اس کو مسلسل عذاب بھی دیا جائے گا۔ جب تک وہ روح نہیں پھونکے گا، اسے عذاب میں مبتلا رکھا جائے گا اور روح تو وہ پھونک ہی نہیں سکے گا، لہٰذا قیامت کا مکمل دن وہ عذاب و رسوائی اور ڈنٹ ڈپٹ میں گزارے گا۔ اور یہ وقعی شدید ترین عذاب ہوگو۔ أستغفر اللہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت