ان سورتوں کا بیان جن کے ذریعے سے پناہ پکڑی جاتی ہے۔
5443 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي بَدَلٌ قَالَ حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو طَلْحَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ يَا جَابِرُ قُلْتُ وَمَاذَا أَقْرَأُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اقْرَأْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فَقَرَأْتُهُمَا فَقَالَ اقْرَأْ بِهِمَا وَلَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِهِمَا
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے 'انھوں نے کہا کہ مجھے رسول اللہﷺنے فرمایا:'' جابر!پڑھو۔''میں نے عرض کی:میرے ماں باپ آپ پر فدا ہو جائیں اے اللہ کے رسول!میں کیا پڑھوں ؟آپ نے فرمایا:''سورۂ (قل اعوذ برب الفلق) اور سورۂ (قل اعوذ برب الناس) پڑھ۔''میں نے دونوں سورتیں پڑھیں تو آپ نے فرمایا:''ان کو پڑھا کر اور (یاد رکھ کہ) تو (استعاذے کے بارے میں) ان جیسی کوئی اور سورت نہیں پڑھے گا۔'