فهرس الكتاب

الصفحة 5536 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

اللہ تعالی کی ناراضی سے بچنے کےلیےاللہ کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنا

5536 أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنِي الْعَلَاءُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الْأَجْدَعِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَلَبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي فِرَاشِي فَلَمْ أُصِبْهُ فَضَرَبْتُ بِيَدِي عَلَى رَأْسِ الْفِرَاشِ فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى أَخْمَصِ قَدَمَيْهِ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ایک رات میں نے رسول اللہ ﷺ کواپنے بستر پرتلاش کیالیکن آپ مجھے نہ ملے ۔ میں نے اپنا ہاتھ بستر کےسرہانے کی جانب مارا تو میرا ہاتھ آپ کےمبارک پاؤں کےتلووں پرلگا۔ آپ سجدے کی حالت میں تھے اورفرما رہے تھے (اے اللہ !) میں تیری سزا سےے بچنے کےلیے تیر معافی کی پناہ میں آتا ہوں ۔ تیری ناراضی سے بچنے کےلیے تیری رضامندی کی پناہ حاصل کرتاہوں ۔ اورتجھ سے (تیرے عذاب سے بچنے کےلیے ) تیری پناہ لیتا ہوں ۔''

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کوبستر پرنہ پاکر پریشان ہوگئیں ۔ فرمارہےتھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اچانک جاگیں تو آپ کو بستر پرنہ پار کر پریشان ہوگئیں ۔فرمارہے تھے گویا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کاہاتھ لگنے کےبعد آپ نے اونچا پڑھنا شروع کردیا تاکہ پتا چل جائے کہ آپ نماز پڑھ رہے ہیں ۔ اللہ تعالی کی رضا مندی کی پناہ حاصل کرنے کا مطلب یہ ہےکہ اے اللہ تو مجھ پر راضی ہوجا ٭ ناراض نہ رہنا وغیرہ ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت