فهرس الكتاب

الصفحة 5547 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

۔گدر(ادھ پکی )اور خشک کھجوروں کی ملا کرتیار کر وہ نشہ آور مشروب کو خمر کہا جا سکتا ہے

5547 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ خَمْرٌ رَفَعَهُ الْأَعْمَشُ

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ نے فرمایا: گدر اور خشک کھجوروں سے خمر تیار ہوتی ہے ۔

اعمش نے اس حدیث کو مرفوع بیان کیاہے ۔

امام نسائی  یہ بتانا چاہتے ہیں کہ شعبہ ،سفیان او راعمش تینوں نے یہ روایت محارب بن دثار سے بیان کی ہے ۔ شعبہ اور سفیان نے تو اسے موقوف ، یعنی حضرت جابر ؓ کا قول بیان کیا ہے جبکہ اعمش نے ان دونو ں کی مخالفت کرتے ہوئے اسکو مرفوع ،یعنی رسول اللہ کا فرمان کہا ہے جیسا کہ اس سے اگلی روایت:5548 کی سند دیکھنے سے یہ واضح طور پر معلوم ہوتاہے ۔ یہ روایت موقوفا اور مرفوعا دونوں طرح درست اور صحیح ہے ۔واللہ اعلم،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت