فهرس الكتاب
5597 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ وَالْبِتْعُ هُوَ نَبِيذُ الْعَسَلِ
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بتع کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ''ہرنشہ آور مشروب حرام ہے ۔،، بتع شہد کی نبیذ کو کہتے ہیں ۔
آپ کے جواب کا مقصود یہ ہے کہ اگر بتع نشہ آور ہے تو حرام ہے ورنہ نہیں۔