فهرس الكتاب

الصفحة 5607 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

بتع اور مزر کی تفسیر

5607 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً يُقَالُ لَهَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ قَالَ وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ قُلْتُ شَرَابٌ يَكُونُ مِنْ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنْ الشَّعِيرِ قَالَ كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ

حضرت ابو بردہ کے والد محتر م (حضرت ابو موسی اشعر ی ﷜ نےفرمایا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم نےمجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نےکہا: اے اللہ کے رسول !یمن میں کئی قسم کے مشروب ہیں جنھیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے ۔ آپ نے فرمایا: ''بتع اور مزر کیاہیں ؟،، میں نےعر ض کیا: بتع تو ایسا مشروب ہے جو شہد سے تیار کیا جاتاہے اور مزر جوسے ۔آپ نے فرمایا:'' ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔

''مزر ،، جوار کے علاوہ جو حتی کہ گندم سے بھی تیار کیا جاتاتھا ، لہذا یہ تناقص نہیں ۔یہ ایک قسم کی نبیذ ہوتی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت