فهرس الكتاب
کدو کے برتن ،کھجور کی جڑ کے برتن ،تارکول لگے اور روغنی مٹکے کی نبیذ پینے کی ممانعت
5642 أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ بِذَاتِهِ
حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: کدو کے برتن میں ذاتی طور پر نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے ۔
''ذاتی طور پر،، یعنی خصوصا اس میں نشے کا امکان زیادہ ہے ۔یا معنی یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کدو کے برتن میں نبیذ بنانےکی ممانعت نشے کی بناپر نہیں بلکہ کدو کا برتن ہونے کی وجہ سے ہے ، یعنی ہر حال میں منع عے -لیکن یہ معنی دیگر احادیث کی بنا پر مرجوح ہیں ۔ واللہ اعلم.